مظفرگڑھ،ممکنہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر طیب اردگان ہسپتال میں مخصوص وارڈ قائم کر دیا گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2020ء) جنوبی پنجاب میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ھیں۔ اس سلسلے میں ممکنہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر طیب اردگان ہسپتال میں مخصوص وارڈ قائم کر دیا گیا ھے۔ کمشنر ملتان کا طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے بڑے ھسپتالوں میں کرونا کیئر سنٹر بنانے کی ھدایت کی ھے جس پر برن یونٹ نشتر ھسپتال ملتان کو کرونا کیئر سنٹر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔شہریوں کے اعتراض پر سیکریٹری صحت نے برن یونٹ کو کرونا کیئر سنٹر بنانے سے روک دیا۔ اس پر طیب اردگان ھسپتال مظفرگڑھ کو کرونا کیئر سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں کمشنر ملتان شان الحق اور پرووائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ایک حصے کو کارونا کیئر سنٹر بنانے کی ھدایت کی اور اس سلسلے میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔