مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2019ء) ایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت سے تھل کے علاقوں بھکر، لیہ، دریاخان، کلورکوٹ اور دیگر علاقوں کے چنے کی فصل کے کاشتکاروں کو سبسڈی اور قرضوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقے چنے کی فصل کی کل پیداوار کا 90 فی صد پیدا کرتے ہیںلیکن حکومت انہیں نظرانداز کر رہی ہے۔امسال بارشیں نہ ہونے سے پیداوار کے شدید طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔