مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مارچ2020ء) لینڈ ریکارڈ سنٹر مظفر گڑھ میں بینک چالان کاونٹر کا پرنٹر 3 دن سے خراب ہونے کے باعث فرد ملکیت اور دیگر کاغذات کے حصول کے لئے کاشتکاروں اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔۔ متاثرین محمد علی، اللہ بخش، زبیر نون، رانا واجد علی، رانا شمشاد، راشد خان اور دیگر نے بتایا کہ پرنٹر خراب ہونے کی وجہ سے وہ روز مایوس واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔