مظفرگڑھ، کوٹ ادو میں اوباش نوجوان کی بچے کے ساتھ بدفعلی، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں اوباش نوجوان نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرڈالی۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے احسان پور میں 30سالہ اوباش فیاض نے 12 سالہ بلاول کو زبردستی خالی مکان میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنادیا بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔