مظفرگڑھ (اُمظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ منظور ،سنانواں ریلوے اسٹیشن پر ایم پی اے صوبائی حلقہ پی پی 278 نیاز خان گشکوری کی کاوش سے سنانواں تھل ایکسپریس کا سٹاپ منظور ہو گیا ھے۔ایم پی اے کے صاحبزادے نیاز خان گشکوری نے تھل ایکسپریس کے پہلی مرتبہ دائرہ دین پناہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ دائرہ دین پناہ کی عوام کا بہت عرصے سے مطالبہ تھا کہ تھل ایکسپریس کا دائرہ دین پناہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ منظور کیا جائے۔ایم پی اے نیاز احمد خان گشکوری نے تحریک انصاف کے عوام کو سہولیات فراھم کرنے کے ویژن پر عمل کرتے ھوئے ریلوے کے حکام بالا سے رابطہ کرکے اس دیرینہ عوامی مطالبے کی منظوری دلا دی ھے، اب ٹرین کے سٹاپ سے دائرہ دین پناہ کی عوام کو آمد و رفت میں آسانی ھو جائے گی اور زمیندار لوگ اپنی پیداوار اور کاروباری لوگوں کو مال منگوانے اور بھیجنے میں سہولت ہو گی۔