مظفرگڑھ، بارش کے باعث بھانے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2020ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر کھنگن شمالی کے قریب واقع بھانے کا چھپر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بھانے کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے بارش کے باعث گری۔چھت کے نیچے سویا ہوا مویشیوں کا نگران 26 سالہ محمد ثاقب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ تمام مویشی حادثے میں محفوظ رہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ایمر جنسی سروس 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبی ہوئی نعش کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔