مظفرگڑھ، آئل ٹینکر الٹ گیا،ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2020ء) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر واقع لنگر سرائے کے قریب کنل سٹاپ پر آئل ٹینکر دھند کے باعث روڈ سے اترتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا ،ریسکیو زرائع کے مطابق شاہین فرنٹیئر کمپنی کا آئل ٹینکر نمبر BLE-455 قصبہ گجرات سے سرگودھا ائیر بیس جا رہا تھا آئل ٹینکر میں 60 ہزار ھائی آکٹین پیٹرول موجود تھاریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور فائیر وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری طور پر پورے علاقے کو کارڈن آف کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔