مظفرگڑھ ۔22مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر میر مرزا تالپور نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی عوام کے علاج کیلئے ٹراما سنٹر کا جلد افتتاح کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت نہ کیا جائے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا معائنہ کے موقع پرجہاں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تنویر قریشی، اے ایم ایس ڈاکٹر مہراقبال ، ڈی ایچ او مظفرگڑھ تنویر شہزاد ببلوں ، کاشف رحمانی، مرزا مسرور بیگ ، چوہدری نور عالم گجر، زاہد سلیم ، عبدالمجیب خان ایڈووکیٹ ،ملک جاوید پنواں، حاجی فیروز الدین بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میرمرزا تالپور نے میونسپل کمیٹی کے دفتر کا دورہ کیا، چیئر مین سردار اکرم خان چانڈیہ وائس چیئر مین بابر اسلم سے ملاقات کی اور میونسپل کمیٹی کے معاملات پر بات چیت کی۔میر مرزا خان تالپور نے علی پور اور جتوئی میں بھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔