مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی راو عاطف علی خان نے اپنے ڈیرے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں بہت جلد ہمارا ملک ترقی و خوشحالی کی جانب رواں دواں ہوگا ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 185 مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے بھی اپنے حلقہ میں بے مثال ترقیاتی منصوبے شروع کرارکھے ہیں۔
آنے والے عام انتخابات میں بھی بخاری گروپ مظفرگڑھ کی دونوں تحصیلوں علی پور اور جتوئی سے کلین سویپ کرے گا۔۔حاجی راو عاطف علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ملکی بحران ورثے میں ملے ،وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کررہیہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام بہت جلد ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں پائیں گے۔حاجی راو عاطف علی خان نے مزید کہا کہ علاقہ کے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ،علاقہ کی عوام ہی میرا اثاثہ ہیں انشااللہ تعالی آنے والے عام انتخابات میں عوامی خدمت کی بدولت رئیکارڈ کامیابی حاصل کرکے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دونگا۔