ایس ای میپکومظفر گڑھ کل(ہفتہ)کھلی کچہری لگائیں گے

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2019ء)سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب میپکوسب ڈویژن آفس فسٹ مظفرگڑھ میں کل(ہفتہ) صبح10:30 بجے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکوسے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم اخترسامٹیہ ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ راجیش کمارراٹھی،سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز اور ڈویڑن مظفر گڑھ کے ایس ڈی اوز،آراو بھی موجود ہوں گے۔