والدین 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔16مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2017ء) ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں اور دوسرے افراد کو بھی اس کی ترغیب بھی دیں ، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال میں ایک بچے کو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خود اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلواناقومی فریضہ ہے جب تک پورے ملک سے اس موذی مرض کو خاتمہ نہیں ہوجاتا ہمیںا س مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا اور اپنے ملک کو پولیو کے موذی مرض سے پاک بنانا ہے تاکہ مستقبل میں ہمارے بچے اس مرض سے محفوظ رہ سکیں، قبل ازیں سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد مگسی نے بتایا کہ اس 3روزہ مہم کے دوران ضلع میں 5سال تک کی عمر کی7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لئے تحصیل سپروائزر زکے زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ضلع بھر میں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائیں گی،اس موقع پر ڈاکٹر مہر اقبال سمیت محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔