ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے مر تکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے مر تکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی بلکہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں سبزی،پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا سبزی بازار اور دیگر مقامات کے دورے کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ 

اس موقع پر انہوں نے گراں فروشی اور نا جائز منافع خوری پر کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا جبکہ 2دوکاندار وں کو گرفتار کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائ کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت بازاروں کے دورے کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق کا روائی کر یں۔