نائب صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مظفرگڑھ قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی، مقدمہ درج

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2020ء) نائب صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مظفرگڑھ قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی، مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان مفرور۔

تفصیل کے مطابق مہر عمر بن غفور ایڈووکیٹ نائب صدر مظفرگڑھ بار کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت وہ اپنے بھتیجے کے ہمراہ میونسپل گرلز ہائی اسکول کے پاس سے گزر رہے تھے کہ حافظ شہروز عرف شیری نے ان کا موٹر سائیکل روک کر آگے جانے سے منع کیا اور ان کے انکار پر محمد جمیل اور 3 نامعلوم افراد کو بلا کر انھیں سوٹوں سے زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور شدید زخمی کرنے کے بعد لوگوں کی مداخلت پر چھوڑا۔پولیس تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ نے حافظ شہروز عرف شیری محمد جمیل اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔