مظفرگڑھ،ہیڈ پنجند روڈ پرتیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، تین افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند روڈ پر کالج چوک کے قریب تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

تین مسافر شدید زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 علی پور کی ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو جوانوں نے ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیا ہے۔