مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکوصارفین بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی کی سرکوبی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں اورمیپکوٹیموں کاساتھ دیں تاکہ ملک سے اس ناسورکوجڑسے اکھاڑکرپھینکاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہی جوکہ ٹاسک فورسزکے ساتھ مل کربجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ان ٹیموں کو پولیس کی مدد بھی حاصل ہے۔
میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مئی کے مہینے میں 281 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے سرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 337511یونٹ58لاکھ42ہزار05سو77روپے جرمانہ کیا گیاہے اور180بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔