مظفرگڑھ، کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، ایک شخص جاںبحق

مظفرگڑھ ۔ یکم جون (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2020ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ، چوک قریشی کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو کور کرتے ہوئے ورثاء کے گھر منتقل کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص محمد اسلم عمر 70 سال ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا۔