میانوالی حملے کے بعد ڈی پی او مظفرگڑ ھ کے مختلف چوکیوں کے دورے ، سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2023ء) میانوالی حملے کے بعد مظفرگڑھ میں پولیس کی طرف سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ احمد نواز شاہ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مظفرگڑھ کی دریائی چوکیوں کے دورے کیے ، جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ محفوظ پولیس جوان ہی امن کے ضامن ہیں، ڈی پی او نے دریائی چوکیات بیٹ میتلا، لنڈی پتافی اور رام پور کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے جدید ہتھیار، بلٹ پروف جیکٹس، گاڑیوں کی انسپکشن اور چوکیات کے روزمرہ معاملات بارے بریفنگ لی اور آئندہ موجودہ ملکی صورتحال کے تحت ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

ڈی پی او نے دریائی چوکیات میں رہائش پذیر جوانوں سے ان کے مسائل دریافت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ رہائش کیلئے تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ملازمین آرام دہ ماحول میں اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں اور پولیس جوان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔