مویشیوں کے بھانے کی چھت گرنے سے مزدور لڑکا نیچے دب کر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مارچ2023ء) مظفرگڑھ میں مویشیوں کے بھانے کی چھت گرنے سے 15 سالہ مزدور لڑکا نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا ۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق منگل کی صبح نو بجے مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ شاہجمال کے علاقے احمد موہانہ میں مویشیوں کے بھانے کی چھت گرنے سے ایک 15 سالہ مزدور لڑکا عمران ولد محمد حمید موقع پر جاں بحق ہوگیا،