مظفرگڑھ شہرمیں دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکولاکھوں روپے اور موٹرسائیکل چھین کرفرار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مارچ2023ء) مظفرگڑھ شہر میں دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں ۔

پولیس زرائع کے مطابق رکھ خانپور میں 3 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے بیوپاری عباس دستی کے منشی صابر سے اسلحے کے زور پر 7 لاکھ روپے چھین لئے۔ ڈاکو لاکھوں روپے کے ساتھ منشی صابر سے اسکا نیا موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ سول لائنز پولیس نے متاثرہ شخص صابر کی مدعیت میں 3 نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔