مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 جنوری2019ء) حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی و سماجی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پے در پے منی بجٹ لا رہی ہے ،جس کی وجہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے اور بیروزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے ،جبکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہےحکومت عوام کو ریلیف دے اور نوجوانوں کے روزگار کے منصوبوں کی ترویج کو یقینی بنائے ۔