نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کے مکین چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر۔آئے روز چوری ڈکیتی اور رہزنی کی واداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود وسندیوالی میں گزشتہ چار راتوں میں چار وارداتیں چور دکانوں کو نقب لگا کر اور تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے رواں ہفتہ چھ جنوری کی رات چور ثاقب موبائل شاپ سے نقدی اور تیس ہزار مالیت کا سامان لے گئے سات جنوری کو آصف شہزاد کی الیکٹرونکس کی دکان سے ستر ہزار مالیت کا سامان لے اڑے جبکہ نو جنوری کو سمیع الیکٹرونکس وسندے والی کی دکان سے چار لاکھ مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے وسندے والی کے دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پولیس نے تاجروں اور دکانداروں کو چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے دکانداروں نے ڈی پی او مظفرگڑھ عمران کشور سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے موئثر گشت کو بڑھائے تاکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آسکے۔