مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ضلعی کی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کا ریٹ لسٹ صبح 9 بجے تک تقسیم کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں موجود اجناس کی قیمتوں میں بے جا اور بلا جواز اضافہ نہ کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا صفائی ستھرائی کے حوالے سے دورہ کیا اور سڑک پر کھڑے پانی کو دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیوٹی اوقات میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال میں مختلف واڈز کے معائنے کے دوران طبی ادویات اور ان کی عوام تک رسائی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آئے مریضوں کو سٹاک سے ہی مفت طبی ادویات فراہم کی جائیں۔نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی عام شہریوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری کردہ انتظامی امور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔