منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، پانچ ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اکتوبر2020ء) : مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال کے تھانہ شاہ جمال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 4 منشیات فروش اور ایک ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی اؤ مظفرگڑھ حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ شاہ جمال کے ایس ایچ او عزیر خان نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم موضع چک کارلو کے رہاشی محمّد شعیب سے 28 لیٹر شراب برآمد، محمّد جاوید موضع عثمان کوریا سے دورانے چکینگ 490 گرام چرس برآمد،محمّد شریف بیٹ چین والا کے رہاشی سے پل کھروڑا کے قریب 400 گرام چرس برآمد، موضع بیٹ قائم شاہ کے رہاشی محمّد شاکر سے 90 لیٹر لہن 70 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب اور بھٹی برآمد موضع کچہ کینجر کے رہاشی غلام فرید جروار سے 12 بور بندوک برآمد کرلی۔