مظفر گڑھ۔26 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح مظفرگڑھ میں بھی ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کردی گئی ہیں، ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں 69ڈسپلے سنٹرز پر یہ ابتدائی ووٹرلسٹیں آویزاں ہیں، ضلع کی عوام اپنے ووٹ کے اندراج ،اخراج اور دستگی کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھا ئیں، انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اخراج ، اندراج اور درستگی کا یہ عمل24اپریل تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ تحصیل مظفرگڑھ میں 24، تحصیل کوٹ ادو میں 21، تحصیل علی پور میں 11اور تحصیل جتوئی میں 12مراکز قائم کئے گئے ہیں،جہاں یہ ابتدائی ووٹر لسٹیں دستیاب ہیں، ضلع کی عوام اپنے متعلقہ نزدیکی مرکز سے اپنے اوراپنے خاندانی کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ان ڈسپلے سنٹرز پر ووٹ کے اندراج ، درستگی اور اعتراض کے فارم بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ جن افراد کے ووٹ درج نہیں ہوسکے وہ فارم پر کر کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لگا کر اپنے متعلقہ ڈسپلے سنٹر پر موجود انچارج کو جمع کروائیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری محمد اکرم نے مزید کہا کہ قومی مستقبل سازی کیلئے نوجوان ، مرد و خواتین کے ووٹ کا اندراج ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کے اندراج کی تصدیق کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر8300پر بھیج کر ووٹ کے اندراج کے معلومات گھر بیٹھے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔