ملاوٹ شدہ دودھ کے نقصانات بارے آگاہی کیلئی22اکتوبرکو’’دودھ کانفرنس‘‘منعقدہوگی

مظفر گڑھ۔1(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اکتوبر2016ء)ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر آصف جاہ نے کہا ہے کہ عوام کو ملاوٹ شدہ دودھ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی کیلئے اور اس سے بچائو کا شعور بیدار کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات اور سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق اور ڈی سی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر22اکتوبر کو ضلع مظفرگڑھ میں صبح 10بجے ڈی سی او کمیٹی ہال میں دودھ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا جس میں محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ صحت کا ماہرین ملاوٹ شہد دودھ کے نقصانات اور اس کی جانچ پڑتال کے طریقہ پر خصوصی لیکچر دیں گے۔