مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2018ء) ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد کی سربراہی میں ڈی پی او دفتر میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک مصطفیٰ ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزو انچاج برانچز شامل تھے، میٹنگ میں کرائم ہیڈز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر بریفنگ سے ہدایات جاری کی گئیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقدمات میں بے گناہ افراد کو گرفتار نہیں کیا جائیگا بلکہ گرفتاری التوا میں رکھی جائیگی، ڈی پی او نے کہا کہ مقدمات کی تفیش میرٹ پر کر کے بلا تاخیر تفتیش مکمل کی جائیگی، بلاوجہ تاخیر کے مرتکب افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی، جبکہ تھانوں میں پبلک کے مسائل کو عزت و تکریم سے سن کر فوری دادرسی کی جائیگی، تمام تھانوں میں پولیس کا موثر گشت اور ملازمین جدید اسلحہ سے لیس ہونگے، ڈی پی او نے کہا کہ مقدمات کے اندراج میں بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی تاہم جھوٹے افراد کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی، عوام کے ساتھ انصاف ہونا نظر آنا چاہئے، غفلت کے مرتکب اہلکاروں، افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی جبکہ فرض شناس ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔