معاون خصوصی خرم سہیل خان لغاری کیآسمانی بجلی کے گرنے سے جاں بحق طلبا کی رہائش گاہ آمد

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2020ء) آسمانی بجلی کے گرنے سے جاں بحق طلبا کے لواحقین سے اظہار افسوس کیلئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب خرم سہیل خان لغاری ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔انہوں نے سانحہ پر لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کا روکنا انسانی بس میں نہیں۔البتہ دکھ اور تکلیف کے لمحات میں لواحقین سے تعزیت کے ذریعے دکھ کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ وہ متاثرہ خاندان کی مالی امداد کیلیے وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کریں گے،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔