مظفرگڑھ، 2 مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے دو افراد کو لوٹ لیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2020ء) 2 مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر انجنئیر اور تاجر کو لوٹ لیا۔ تفصیل کے مطابق شب 9 بجے لال پیر تھرمل پاور اسٹیشن کا انجنیئر رانا آصف مظفرگڑھ سے لال پیر جا رہا تھا کہ محمود کوٹ روڈ پر مظفرگڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر موٹرسائیکل سوار 3 مسلح ڈاکو اسے اسلحہ کے زور پر روک کر بیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی دوسری واردات مظفرگڑھ بھٹہ روڈ پر خان آٹوز پر ہوئی جہاں موٹرسائیکل سوار 3 مسلح ڈاکو خان آٹوز کے مالک فیاض احمد سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے دونوں ڈکیتیوں کے مقدمے درج کرلیے۔