مظفر گڑھ کی لیڈی پولیس اہلکار نے وائرل ویڈیو کو جھوٹا قرار دیدیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2021ء) مظفرگڑھ کی لیڈی سب انسپکٹرنے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو جھوٹا قرار دیدیا۔لیڈی پولیس اہلکار نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

خاتون اہلکار کے مطابق ویڈیو تھانہ سٹی کے اندرکی ہے، جتنی بھی پولیس افسران ہیں وہ گاؤن استعمال کرتی ہیں لہٰذا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ نہیں۔اس سے پہلے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں تھانہ سٹی کے باہر کھڑی ملزم کی کار میں ایک خاتون کو بیٹھتے دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ 5 ستمبر کو مظفر گڑھ میں لیڈی پولیس سب انسپکٹر کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبر سامنے آئی تھی۔