مظفرگڑھ، ریسکیواہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے فزیکل ٹیسٹ لیا گیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدائت پر ریسکیو اہلکاروں کا فزیکل ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے،اس سلسلے میں مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے ریسکیواہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کیلئے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر خان بھٹہ کی زیر نگرانی فزیکل ٹیسٹ لیا گیا۔

فزیکل ٹیسٹ میں ایک میل کی دوڑ،پش اپس،سیٹ اپ اور بی ایم آئی شامل ہیں،اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اختر خان بھٹہ نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فزیکل ٹیسٹ لینے کا مقصد ریسکیو ورکرز کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے،فزیکل ٹیسٹ لینے سے ریسکیو اہلکاروں کو جسمانی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت اور بہتر انداز سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہیاس لییتمام سٹاف اپنی فٹنس کویقینی بنائے۔