مظفر گڑھ : منشیات فروشوں کا گھر پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفر گڑھ میں منشیات فروشوں کی دن دیہاڑے سرگرمیاں اور من مانیاں جاری ہیں۔  

پولیس کو شکایت کرنے پر منشیات فروشوں نے درزی کے گھر پر دھاوا بول دیا، اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں پیش آیا، جہاں درزی صدام نے ایک ماہ پہلے منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کو شکایت کی تھی، جس پر غیرقانونی کاروبار کرنے والے شدید مشتعل تھے۔

منشیات فروشوں کے 7 سے 8 کارندے ڈنڈے اٹھائے گلی میں داخل ہوئے اور صدام کے گھر پہنچتے ہی دروازے پر لاتیں اور ڈنڈے مارنا شروع کردیئے، با اثر ملزمان کے تشدد سے صدام اور اس کا بھائی زخمی ہوگئے۔

صدام کے بھائی بلال کا کہنا ہے کہ حملے میں بہت سارے لوگ شامل تھے، گھر میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور موبائل فونز سیمت سارا قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل غضنفر خان کہتے ہیں کہ خان گڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف ایک پرچہ درج کیا تھا، ان سے ولایتی شراب برآمد ہوئی تھی۔

منشیات فروشوں کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی، پولیس نے 8 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 
 

Source: SAMAA Urdu