اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کا چئیرمین ضلع کونسل کے ہمراہ فیاض پارک کا دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2019ء)اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کو چئیرمین ضلع کونسل حافظ عمر گوپانگ کے ہمراہ فیاض پارک کا دورہ۔شہرکے اندر شہریوں کے لئے تفریح گاہ کی تزئن وآرائش کرنے کا فیصلہ۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر کے وسط میں موجود شہریوں کے لئے بنائے جانیوالے تفریح گاہ فیاض کی بہتری چئرمین ضلع کونسل حافظ عمر خان گوپانگ اور اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ نے گزشتہ روز فیاض پارک کا تفصیلی جائزہ لیا۔جہاں چئیرمین ضلع کونسل اور اسسٹنٹ کمشنر نے پارک میں شہریوں کو تفریحی فراہم کرنے کے لئے فیاض پارک میں مزید بہتری اور تفریح مہیا کرنے والے مزید اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا جس جلد ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔