مظفر گڑھ ، دوسری تھل جیپ ریلی شروع،ایونٹ میں 80سے زائد جیپیں شریک

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 نومبر2017ء)مظفر گڑھ میں دوسری تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور ایونٹ میں80سے زائد ریسرز شریک ہیں ۔تھل کے ریتلے ٹریک پر جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز ہوگیا ۔ایونٹ میں ملک بھر سے 80 سے زائد ریسرز شریک ہیں ۔ ریتلے اور دشوار ٹریک پر ڈرائیورز نے بھرپور مہارتیں دکھائیں اور ایک دوسرے پر سبقت کیلئے بھرپور محنت کی ۔معروف قومی ڈرائیور نادر مگسی سمیت ریلی کے دیگر شرکا نے اس سال کے ٹریک کو چیلنجنگ قرار دیا ۔ ایونٹ کا کوالیفائنگ مرحلہ 3 کلومیٹرز پر مشتمل ہے جس کے بعد مین رائونڈ شروع ہوگا ۔