صحرائے تھل میں 3روزہ جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 نومبر2017ء) صحرائے تھل میں تین روزہ جیپ ریلی کے پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرکے کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہوگیا ہے۔مظفرگڑھ اور لیہ کے صحرائے تھل میں جیپ ریلی کے کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز ہو گیا ہے ،ْ صحرائے تھل میں 176 کلومیٹر لمبا ٹریک بنایا گیا ہے ،ْجیپ ریلی میں ملک بھر کے نامور ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔کوالیفائنگ رائونڈ پاس کرنے والے جیپ سوار دو کیٹگری میں حصہ لے سکیں گے۔ ہفتہ کو اے کیٹگری اور اتوار کو بی کیٹگری کی ریس ہوگی۔کیٹگریز میں پوزیشن لینے والے ڈرائیورز کو اتوار کی رات مظفر گڑھ اسٹیڈیم میں ایک تقریب میں انعامات دیے جائیں گے۔