مظفر گڑھ ، بگے والا میں نامعلوم خاتون کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) سندھیلیاکی نواحی بستی بگے والا میں نامعلوم خاتون کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھیلیانوالی کی بستی بگے والا میں جواں سالہ خاتون کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا گیا، لاش کے قریب ہی آلہ قتل پڑا ہوا تھا ۔ خاتون کو سر میں شدید وار کر کے قتل کیا گیا ۔ تھانہ اروتی کی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لئے آر ایچ سی سندھیلیانوالی منتقل کر دی ہے ۔ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔