مظفرگڑھ کے شہری ریل کے سفرسے محروم ،مزید ٹرینیں چلانے کا مطالبہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) مظفرگڑھ کے شہری ریل کے سفرسے محروم ہیں 46 لاکھ کیآبادی کے لیے صرف ایک ٹرین مظفرگڑھ ریلوے اسٹیشن سے گز تی ہے جس کی وجہ سے شہری بسوں میں ایک جگہ سے دوسرے مقام پرجانے کیلئے مجبور ہیں مظفرگڑھ ریلوے اسٹیشن 1887 میں قایم کیا گیا تھا اور صرف 6 سال قبل تک یہاں سے لاھور،کراچی،کوئٹہ اور پشاور کیلئے 4 مسافر ٹرینین گزرتی تھیں اور سینکڑوں لوگ ان ٹرینوں سے فائدہ اٹھاتے تھے لیکن اب صرف راوالپنڈی جانے والی ایک ٹرین مہر ایکسپریس یہاں سے گزرتی ھے اور لوگ ٹرین کے آرامدہ اور محفوظ سفر کی بجائے بسوں میں سفر کرنے کیلیے مجبور ھیں ملک مجاھد حسین کونسلر بلدیہ مظفرگڑھ،لیاقت خان پٹھان کونسلر بلدیہ،غلام شبیر ساغر کونسلر بلریہ،ملک عابد ملانہ صدر انجمن تاجران جھنگ روڈ،ملک امیر بخش جنرل سیکریٹری انجمن تاجران جھنگ روڈ،ملک لیاقت ملانہ ایڈووکیٹ،جمیل الرحمان ایڈووکیٹ مصطفے ا مکول ایڈووکیٹ اور متعدد دیگر شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مظفرگڑھ ریلوے اسٹیشن سے لاھور کوئٹہ اور پشاور کیلئے حسب سابق ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کیا ھے ان کا کہنا ھے کہ اس سے جہاں ریلوے کی آمدنی بڑھے گی و ہاں شہریوں اور خاص طور پر بزرگ شہریوں کو ٹرین کے آرامدہ سفر کی سہولت بھی میسر آئیگی انہوں نے مزید کہا ھے کہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کیلئے شیڈ تعمیر کرایا جائے اور پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔