مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی۔2015ء )مظفر گڑھ کی بستی پنجے والاکے زمیندارکے گھر سے لسی لیکر پینے سے بستی کے45افراد کی حالت غیر ہو گئی ،متعدد کی حالت تشویشناک میں صدر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ،ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کے لیے بستر کم پڑ گئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے امدادی کاروائی کی،پولیس نے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی بستی پنجے والے میں بستی کے مقامی افراد نے معمول کے مطابق زمیندار رمضان ماہڑہ کے گھر سے لسی لیکر پی تو بستی کے درجنون افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر شمیم مائی ،امتیاز ،نادر عباس ،علی عباس ،شمو مائی ،ریشم ،طاہر عباس ، صائمہ مائی ،راشد ،سانول ،محمد عارف ،سجاد ،غلام عباس ،ریاض ،رخسانہ ،آمنہ مائی ،اقبال مائی ،نزیراں مائی ،گلشن ،شاہد حسین ،بگو بی بی ،عامر حسین ،زرینہ ،علمدار ،آمنہ ،عاصمہ ،ریاض حسین ،ساجد ،تسلیم ،نادیہ ،مجاہد ، جنت مائی ،لعل مائی ،شہناز سمیت 45افراد کو فوری طور پر صدر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا جہاں پر متاثر ہ افراد کے لیے بستر کم پڑ گئے اور مریض فرش پر پڑے اپنا علاج کرواتے رہے جبکہ قائمقائم ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال نے ایمر جنسی وارڈ میں ایمر جنسی نافذ کر کے اضافی پیر امیڈیکل سٹاف طلب کر کے مریضوں کا علاج کر وایا ۔جبکہ تھانہ سٹی مظفر گڑھ پولیس نے زمیندار رمضان ماہڑہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر اے سی ڈاکٹر سیف اﷲ ،ڈی ایس پی سٹی احسان اﷲ شاد ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال بھی ہسپتال پہنچ گئے اور مریضوں کے علاج کی نگرانی کر تے رہے ۔اور زہریلی لسی سے متاثر ہونیوالے افراد کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں ۔