پلانٹ کلینکس کے قیام سے زرعی توسیع سروس مزید مئوثر اور فعال ہو گی۔ افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا ، میاں عابد حسین

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 مئی۔2015ء)پلانٹ کلینکس کے قیام سے زرعی توسیع سروس مزید مئوثر اور فعال ہو گی۔ افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار میاں عابد حسین ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت مظفر گڑھ نے ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ کے آفس میں پلانٹ کلینکس کے قیام کیلئے منعقدہ تربیتی کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افسران کی استعداد کار میں اضافہ اولین ترجیح میں شامل ہے۔ اس تقریب میں مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن مظفر گڑھ محمد سلمان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع جتوئی محمد اشرف قریشی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع علی پور محمد طارق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گرھ محمد اقبال، ماسٹر ٹرینرز رانا محمد عباس زراعت افسر محکمہ زراعت توسیع ملتان، محمد ندیم خان زراعت افسر پلانٹ پروٹیکشن خانیوال دیگر زراعت توسیع افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے اپنے خطاب میں کہا کہضلع مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت پلانٹس کلینکس کے قیام کیلئے ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 16پلانٹ کلینکس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔پلانٹ ڈاکٹرزایک چھتری کے نیچے کاشتکاروں کو رہنمائی اور فنی و تیکنیکی معاونت فراہم کرسکیں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ ضلع میں محکمہ زراعت توسیع اور پلانٹ پروٹیکشن کے افسران پلانٹ کلینکس کو چلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلینکس مظفر گڑھ، خان گڑھ، روہیلانوالی، شہر سلطان، علی پور، خیرپور سادات، جتوئی،شاہ جمال، قصبہ گجرات، کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ، چوک سرور شہید اور رنگ پور میں قائم کئے جا رہے ہیں۔ ان کلینکس پر زراعت افسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اوران پلانٹ کلینکس پر کاشتکاروں کوبر وقت رہنمائی فراہم کریں گے۔مہر عابد حسین نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت پلانٹس کلینکس کا قیام ایک مستحسن اقدام ہے۔افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا ۔پلانٹ ڈاکٹرزایک چھتری کے نیچے کاشتکاروں کو رہنمائی اور فنی و تیکنیکی معاونت فراہم کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب ڈاکٹر انجم علی کی ہدایات کی روشنی میں مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں کاشتکاروں کی بروقت اور درست رہنمائی کیلئے زرعی توسیع کے تمام ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی توسیع کی تنظیم نو کا کام جاری ہے۔ جس کے تحت پلانٹ کلینکس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹیز) کے دیگر ذرائع مثلا ٹیلی فون کالز، ٹیکسٹ میسجنگ، ویڈیو، فارم ریڈیو ، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ استعمال کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ دور حاضر میں تیز ترین مواصلاتی نظام نے دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے جس میں انٹرنیٹ کا نظام سرفہرست ہے۔انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزذرائع ابلاغ کا جدید اور موثر ذریعہ ہیں۔ زرعی تحقیق کے نتائج اور فصلوں کے جدید ٹیکنالوجی کے پیکچ کو بلاتاخیر کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے محکمہ زراعت توسیع پنجاب کی فیلڈ سروسز کو موثر اور فعال بنانے کے لیے اس کی تشکیل نو کا کام جاری ہے۔