مظفر گڑھ ،ْ لڑکی اغواء کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، لڑکی بازیاب ،ْجعلی عامل نے نکاح کا دعویٰ کر دیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2016ء) گزشتہ روز دم کے بہانے جعلی عامل کی جانب سے اغواء کی گئی لڑکی لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اس کیساتھ ہی جعلی عامل اور لڑکی کا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی عامل کے بھائی کی نشاندہی پر آستانے سے غائب لڑکی بازیاب کرا لی گئی جسے ڈی پی او مظفر گڑھ کے سامنے پیش کیا گیا اور بعد ازاں مقامی مجسٹریٹ کے سامنے بھی پیش کیا گیا جہاں جعلی عامل کے وکیل نے ایک نکاح نامہ بھی پیش کیا اور بتایا کہ لڑکی کا جعلی عامل کے ساتھ نکاح ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور ایک نکاح نامہ بھی سامنے آ گیا ہے تاہم ملزم جعلی عامل تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ جعلی عامل نے گزشتہ روز لڑکی کو اغواء کر لیا تھا اور لڑکی کے ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ دم کے بہانے لڑکی کو لائے لیکن جعلی عامل اسے اغواء کر کے لے گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عامل کے بھائیوں کو گرفتار کر لیا تھا اور انہیں میں سے ایک بھائی کی نشاندہی پر لڑکی کو بازیاب کرایا ہے۔