مظفر گڑھ ،ْشوگر ملوں کی بندش کے خلاف جمشید دستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2018ء) مظفر گڑھ میں شوگر ملوں کی بندش کے خلاف جمشید دستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔شوگر ملیں نہ کھلنے پر کچہری چوک پر جمشیددستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی نے احتجاجی دھرنا دیا ،ْدھرنے میں کاشتکاروں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی، چوہدری عامر کرامت و دیگر نے کہا کہ شوگر ملز تاحال نہ کھلنے پر گنے کے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔جمشید دستی نے الٹی میٹم دیا کہ اگر 4 روز میں شوگر ملیں نہ کھولی گئیں تو پل چناب سمیت تمام سڑکوں پر دھرنے دئیے جائیں گے۔عوامی راج پارٹی کے جمشیددستی نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے گنے کی فصل کے سابقہ واجبات بھی ادا کیے جائیں۔