مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2018ء) مظفر گڑھ میں ایک شخص نے پیسے نہ دینے پر اپنے خواجہ سرا بھائی پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوگیا۔تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی خواجہ سرا نرما کے مطابق اس کا چھوٹا بھائی اجمل ہر وقت اس سے رقم طلب کرتا تھا حتیٰ اس نے اپنے پیسوں سے اپنے بھائی کی شادی کے انتظامات بھی کیے تھے۔خواجہ سرا کے مطابق ایک دن رقم دینے سے انکار پر اجمل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کردی۔ نرما کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب خواجہ سرا کے بھائی اور 4 ساتھیوں کے خلاف کوٹ ادو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔