ضلعی انتظامیہ کاعطائیوں کے خلاف کریک ڈائون

مظفر گڑھ۔24 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات اور پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر علی پور ڈاکٹر پنجتن نے قصبہ فتح پور جنوبی میں کلینک سیل ایف. آئی. آر درج کر لی گئی۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائیوں کے کلینکس کے خلاف کارروائی کرکے سیل کرنے کے احکامات دیئے تھے جس کے تحت گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر علی پور ڈاکٹر پنجتن نے عطائیوں کیخلاف کارروائی کی جسکے نتیجہ میں انہوں نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مرتکب اتائی ظفر حسین قصبہ فتح پور جنوبی کو سیل کرکے موقع پر موجود ادویات بھی قبضہ میں لیکر معائنہ کے لئے لیبارٹری ارسال کردی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور عطائیت کے خاتمہ کے لئے جاری ہے، ٹاسک کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ ازخود کررہے ہیں اور یہ کا رروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔