مظفر گڑھ ،شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر چائے پینے سے خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 نومبر2020ء) شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر چائے پینے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس حکام کے مطابق مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر چائے پینے سے ایک خاتون جاں بحق ، دوسری خاتون کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ خواتین کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طور پر چائے میں زہر ڈال کر پلایا گیا۔پولیس حکام نے خاتون کے اہلخانہ کی درخواست پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔