تھیلسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔11نومبر  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی -ک 11نومبر2020ء) :مظفرگڑھ  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ریجنل کواڈنیٹر ڈی جی خان مظہر بخاری کی زیر نگرانی تھیلسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں میڈیکل سپریڈینڈٹ ڈاکٹر مہر محمد اقبال سمیت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھر پور شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ریجنل کوآرڈینیٹر ڈیرہ غازی خان مظہر بخاری کی زیر نگرانی تھیلسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں میڈیکل سپریڈینڈٹ ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال ڈسٹرکٹ تھیلسیمیا فیلڈ آفیسر عدیل ارشد سمیت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ایس مہر محمد اقبال کہنا تھا کہ  تھیلسیمیا ایک موروثی اورموذی مرض ہے جس سے بچاؤ ممکن ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی ایچ کیو لیول پربھی تھیلسیمیا سنٹر قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شادی سے پہلے تھیلسیمیا ٹیسٹ کروا کر اس موروثی بیماری کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، اور حمل کے دوران تھیلسیمیا ٹیسٹ کروا کے پتہ لگایا جا سکتا ہے، آئندہ ہونے والا بچہ تھیلسیمیا میں تومبتلا تو نہیں، آج ہی تھیلسیمیا کا مفت ٹیسٹ کروا کے اپنی آنے والی نسل کو بچائیں