مظفر گڑھ ،خان گڑھ میں آتش بازی کے سامان میں دھماکہ، 4افراد جاں بحق ۔ تفصیلی خبر

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔15ستمبر۔2013ء) مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے، 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خان گڑھ میں بستی توحید آباد کے رہائشی محمد یونس نے اپنے گھر میں آتش بازی کی فیکٹری لگائی ہوئی تھی۔جس میں اچانک آگ لگنے سے دھماکہ ہوگیا جس کے باعث محمد یونس اور اس کے ہمسائے اصغر کا مکان گر گیا ۔ آگ بھڑکنے سے اصغر کی بیٹیاں ثوبیہ اور سونیا سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ثوبیہ، سونیا، 12سالہ اسامہ اور 11سالہ کاشف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں ۔ پولیس تھانہ خان گڑھ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔