مظفر گڑھ۔سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب 11جنوری کو کھلی کچہری لگائینگے

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب میپکوکمپلیکس سرکل مظفرگڑھ میں 11جنوری بوقت صبح:10:00 بجے بروز ہفتہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکوسے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم اخترسامٹیہ ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ عمیرقاسم عزیز،سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز اور ڈویڑن مظفر گڑھ کے ایس ڈی اوز،آراو بھی موجود ہوں گے ۔