مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔2جولائی۔2014ء) مظفر گڑھ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا خاتون کے انکار پر ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔مظفر گڑھ میں اندوہناک واقعہ پر زمین پھٹی نہ آسمان گرا،محمود کوٹ کے علاقہ گرمانی کی رہائشی خاتون سعیدہ کچھ عرصہ قبل گھاس کاٹنے کھیتوں میں گئی،جہاں چار افراد طالب حسین،ظفر اقبال،،اعجاز حسین اور غلام محمد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،اور موبائل فون پر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔بااثر ملزمان کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاتون نے اپنے شوہر کو صورتحال سے آگاہ کیا،جس نے بیوی کو بلیک میل ہونے سے منع کردیا،پھر کیا تھا ملزمان نے ویڈیو کو بستی بھر میں پھیلا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا۔متاثرہ خاندان نے پولیس کو درخواست دیدی،پولیس نے ویڈیو کو ثبوت کے طور پر لیتے ہوئے چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔