مظفر گڑھ، ایل پی روڈ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2019ء) چیرمین یونین کونسل جھلاریں ملک ارشد مشتاق کھلنگ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی اہم ترین شاہراہ کے ایل پی روڈ المعروف قاتل روڈ جو چاروں صوبوں کو ملاتی ہے، اس کو دورویہ نہ کرنا اس علاقہ کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے عام لوگ اتحاد شہر سلطان کے رہنماؤں سہیل اختر غوری، ملک بشیر احمد سیال، عامر خان بلوچ،رانا دلشاد احمد، صفدر آتش آرائیں، حاجی نجم قریشی، چوہدری طارق جمیل، شیخ ببلو شیخ بلال، رانا شفقت صدیقی، رانا محمد اکرم، سید ضامن بخاری، میاں اشرف گازر، نازک خان گوپانگ، صفت اللہ خان، زبیر راجپوت، رضوان سیال، فیاض حسین، علی عثمان آفریدیاور سید راشد حسین کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ 2 مارچ کو قاتل روڈ مظفر گڑھ تا علی پور کو دورویہ کرنے کے لیے عام لوگ اتحاد شہر سلطان کے زیر اہتمام احتجاجی سائیکل مارچ میں شرکت کریں گے اور خود سائیکل چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ضلع کونسل کے اجلاس میں اس روڈ کو دورویہ کرنے کے لیے بھرپور احتجاج ریکارڈ کراوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ کو دورویہ کرنے کے حوالے سے احتجاجی سائیکل مارچ میں سب سیاسی، مذہبی اور سول سوسائٹی کو بھرپور شرکت کرنی چاہیئے کیوں کہ یہ سیاسی مسلہ نہیں ہے، بلکہ انسانی زندگیوں کا مسلہ ہے۔انہوں کہا کہ پہلے مرحلہ میں سائیکل مارچ کیا جائے گا، دوسرے مرحلہ میں اپریل میں ملتان پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا اور مئی میں لاہور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس روڈ کو دورویہ کرنے کے لیے فنڈز کا اجرا نہیں ہوجاتا۔