مظفر گڑھ،ضلعی بیت المال کمیٹی کا اجلاس

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اگست2017ء)ضلعی بیت المال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک محمدجمیل کھر کی قیادت میں منعقدہوا۔اجلاس میں بیت المال کے فنڈز سے مالی امداد کے لیے دی جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیاگیا اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لیے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔چیئرمین بیت المال نے ممبران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سکروٹنی کمیٹی عید سے قبل درخواستوں کی جانچ پڑتال کرلے گی تاکہ آئندہ اجلاس میں درخواستوں کی منظوری کرکے چیک مستحق افراد کے حوالے کیے جاسکیں۔فیصلہ کیا گیا کہ ہر تحصیل کے چیک متعلقہ تحصیل میں سائلین کو دئیے جائیں گے تاکہ انھیں سفر کے اخراجات ادا نہ کرنے پڑیں۔کمیٹی نے این جی اوز کی بھی مالی امداد کے مسائل کا جائزہ لیا ،سیکرٹری کمیٹی نے بتایا کہ این جی اوز کی مالی امداد بھی امین بیت المال کی صوابدید پر ہے جس سے این جی اوز مالی مسائل کا شکار ہیں۔اجلاس میں وائس چیئرمین کمیٹی عبد اللہ خان چانڈیہ ،ملک امان اللہ آزاد ،شیخ حبیب احمد ،عاصم رحمت ،سید نشاط ،رانا علی حسن اور رانا محمداشرف نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر صفدر وڑائچ نے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے ،اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو نے بھی شرکت کی۔