بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گھروں پر لٹکنے کی وجہ سی3افراد کرنٹ لگنے سے زخمی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اگست2017ء) بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گھروں پر لٹکنے کی وجہ سی3افراد کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق موضع چک چھچھڑہ کی بستی میرووالا میں واپڈا کی ہائی وولٹیج تاریں لٹک کر مقامی لوگوں کے گھروں پر آگری ہیں،تاروں کے ذریعے گھروں کی دیواروں میں کرنٹ آنے سے 3افراد یاسر,جمیل اور لطیف کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے جنھیں مقامی افراد نے بروقت کوششیں کرتے ہوئے جانی نقصان سے بچالیا گیا،اہل علاقہ کے مطابق انھوں نے لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں کی درستگی کے لیے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام کا آگاہ کیا مگر تاحال شنوائی نہ ہوسکی،اہل علاقہ راشد, حمید, یوسف اور سلمان وغیرہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔